ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چرنجیت سنگھ چنی ہی کانگریس کے وزیراعلیٰ امیدوار ہوں گے

چرنجیت سنگھ چنی ہی کانگریس کے وزیراعلیٰ امیدوار ہوں گے

Mon, 07 Feb 2022 08:53:44    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،7؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی)پنجاب انتخابات سے پہلے کانگریس میں وزیر اعلیٰ کے چہرے کو لے کر قیاس آرائیاں اب ختم ہو گئی ہیں -

اتوار کو ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے اعلان کیاہے کہ چرنجیت سنگھ چنی کانگریس کا وزیر اعلیٰ چہرہ ہوں گے- میں نے چنی جی سے بات کی اور پوچھا کہ آپ کے والد کیا کرتے ہیں؟ چنی جی غریب گھر کے بیٹے ہیں اور غربت کو سمجھتے ہیں، غربت سے نکل آئے ہیں - چنی جی جب وزیراعلیٰ بنے تو آپ نے نوٹ کیاہوگاکہ آپ نے ان میں تکبر کا مظاہرہ دیکھا؟ تھوڑا سا بھی؟ نہیں -وہ وزیر اعلیٰ ہیں اور عوام کے درمیان جاتے ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی وزیر اعظم یا یوگی جی کو لوگوں کی مدد کرتے دیکھا ہے؟ وہ لوگ بادشاہ ہیں - چنی جی وزیراعلیٰ بننے نہیں پنجاب کی خدمت کرنے آئے ہیں -

راہل گاندھی نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ کے چہرے کا فیصلہ پنجاب کا فیصلہ ہے- پنجاب کے عوام، اس کے امیدواروں، کارکنوں اور یوتھ ورکنگ کمیٹی کے لوگوں سے سوال کیا- پنجابیوں نے بتایا کہ ہمیں ایسے شخص کی ضرورت ہے جو غریبوں کو سمجھ سکے-راہل گاندھی کا یہ اعلان ٹیلی پول کے بعد سامنے آیاہے جس میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ کانگریس کے چیف منسٹر کے عہدے کا انتخاب کریں - کانگریس کے اس اندازکواروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی کی طرف سے چلائی جانے والی مہم کے مترادف سمجھاگیاہے جس کا بہت سے لوگوں نے مذاق بھی اڑایا تھا-


Share: